تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’پردیس‘ کے اختتام پر درفشاں کی پوسٹ وائرل

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’پردیس‘ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا، ڈرامے کے اختتام پر مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ درفشاں (ایمن) نے پوسٹ شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل پردیس میں ایمن کا مثبت کردار نبھا کر مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ درفشاں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

درفشاں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ’لگن‘ لکھا، اداکارہ کی تصویر کو لیلیٰ واسطی نے بھی پسند کیا۔

اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں پردیس ڈرامے کے ساتھی اداکار عفان وحید کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں دونوں فنکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

درفشاں نے ڈرامے میں والدہ کا کردار ادا کرنے والی شائستہ لودھی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہت اچھی ہیں آپ کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔‘

اداکارہ نے عفان وحید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی رہنمائی نہ ہوتی تو میں اتنا اچھا پرفارم نہ کرپاتی۔

درفشاں نے ڈرامے میں عفان وحید کی والدہ کا کردار نبھانے والی عتیقہ اوڈھو، گوہر رشید ودیگر اداکاروں کی بھی تعریف کی اور لکھا کہ آپ جیسے سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ پردیس ڈرامے کی آخری قسط میں دکھایا گیا کہ عفان وحید (عباد) درفشاں (ایمن) کو چھوڑ کر دوبارہ لندن جانے کی بات کرتا ہے توہ واس سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے۔

لیکن آخر میں ایمن گھر پہنچتے ہی پوچھتی ہے کہ تم گئے نہیں جس پر عباد کہتا ہے کہ کیسے جاتا جس کی زندگی روٹھ جائے وہ سفر کیسے کرسکتا ہے، ایمن کہتی ہے کہ لیکن تمہارے خواب اور نوکری کا کیا ہوگا اس پر عباد جواب دیتا ہے کہ تم میرے ہر خواب کا حصہ ہو جب تم ہی نہیں ہوگی تو نہ ایسے خواب مجھے دیکھنے ہیں نہ ہی ان خواب کی تعبیر چاہیے۔

عباد لندن جانے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اب ہم اس ملک میں رہ کر ہی کام کریں گے، عباد اہلیہ کو گلے لگا کر کہتا ہے تم ساتھ ہوگی تو دھوپ اور مٹی کیا آندھی اور طوفان بھی برداشت کرلوں گا۔

پردیس کی آخری قسط

Comments

- Advertisement -