تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا‘

راولپنڈی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کچھ دیکھے نہ دیکھے لیکن پاک بھارت میچ ضرور دیکھتے ہیں، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک نیوزی سیریز سے متعلق حسن علی نے کہا کہ کیوی ٹیم اچھی ہے سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف 12 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہمیں ہوم سیریز میں ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں جبکہ 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز 25 ستمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد سیریز کھیلنے کےلیے پاکستان آئی ہے، اس سے قبل آخری مرتبہ 2003 میں کیوی کھلاڑیوں پاکستان میں سیریز کھیلی تھی۔

Comments

- Advertisement -