تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

’معروف اداکارہ شوٹنگ کے لیے خلا میں جائیں گی‘

ماسکو: روس کی خلائی ایجنسی راس کاسموس فلم کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ یولیا پریسلڈ کو آئندہ ماہ عالمی خلائی اسٹیشن بھجوائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ روسی اداکارہ نے خلا میں فلم کی شوٹنگ کرنے سے متعلق کہا کہ اب خوفزدہ ہونے کا وقت گزر گیا ہے، اگر آپ کو بھیڑوں سے ڈر لگتا ہے تو آپ کو جنگل میں نہیں جانا چاہیے اب ڈرنے کا وقت گزر گیا ہے۔

ہالی ووڈ بھی اسی نوعیت کی فلم کی تیاریاں خررہی ہے، روس کی کوشش ہے کہ امریکا سے پہلے ہی وہ اپنا پراجیکٹ مکمل کرلے۔

اداکارہ کے ہمراہ فلم کے 38 سالہ ڈائریکٹر کلم شپینکو کو بھی عالمی خلائی اسٹیشن بھیجا جائے گا۔

ہالی وڈ کے خلا میں فلم کی شوٹنگ کے اعلان کے چار ماہ بعد روس نے گزشتہ سال ستمبر میں بارہ دن کے خلائی مشن کا اعلان کیا تھا۔ روس کے فلمی مشن کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔

فلم کے ڈائریکٹر کلم شپینکو کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی ڈرامائی فلم ہوگی جس میں ایک ڈاکٹر خلاباز کی جان بچانے عالمی اسپیس اسٹیشن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اسپیس اسٹیشن میں موجود روسی مشن کمانڈر اور خلابازوں کو بھی فلم میں دکھایا جائے گا۔

فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ خلائی اسٹیشن میں ملنے والے کھانوں کے حوالے سے بہت ہی پرجوش ہیں جس میں کاکیسس کے کھانوں کے علاوہ چقندر کا روایتی سوپ بھی شامل ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ خلائی مشن کے لیے انہیں اپنی میک اپ کٹ تیار کرنے میں مشکل ہو رہی ہے کیونکہ لپ گلاس رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور صرف مخصوص قسم کے پلاسٹک کا سامان ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون دکاندار کو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ مجھے کیا چاہیے تو پھر میں نے انہیں سمجھایا کہ مجھے خلا میں لے جانے کے لیے میک اپ بیگ چاہیے۔

Comments

- Advertisement -