تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسکول کے بچوں کا پیچھا کرنے والا خوفناک جوکر

سنگار پور میں ایک بار پھر خوفناک جوکر کے بھیس میں ایک شخص اسکول کے بچوں کو پیچھا کرنے لگا، جس پر والدین بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے البتہ اب اس کہانی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے اسکول کے باہر ایک شخص قاتل جوکر کا لبادہ اڑھ کر پہنچا، جس نے بچوں تک پہنچنے کی کوشش کی اور انہیں گھور کر دیکھا۔

حیران کن طور پر یہ جوکر اُن بچوں کے قریب پہنچنے کی کوشش کررہا تھا، جنہیں چھٹی کے وقت والدین لینے آتے ہیں۔

والدین اُس وقت مزید تشویش کا شکار ہوئے جب دوسرے بچوں کے والدین نے بھی ایک دوسرے کو اس جوکر کے حوالے سے بتایا۔

تمام ہی والدین نے رابطے میں رہنے والوں کو بتایا کہ ’پرائمری اسکول کے باہر ایک مشکوک شخص جوکر کے لبادے میں کھڑا ہے، جو بچوں کو گھور گھور کر دیکھتا اور اُن تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے‘۔

ایک 9 سالہ طالبہ عینی کی والدہ نے بتایا کہ وہ اپنی بچی کو دیر سے لینے پہنچیں تو بچی اسکول کے دروازے پر موجود نہیں تھی، جس کے بعد وہ بہت زیادہ پریشان ہوئیں اور بچی کو ادھر اُدھر تلاش کیا۔

’میں نے بھاگ کر دیکھا تو ایک کونے میں خوفناک شکل والا شخص کھڑا تھا، جس کے بعد پریشانی کے عالم میں اپنا فون نکالا تو فیس بک پر اس شخص کے حوالے سے شیئر ہونے والا پیغام دیکھا‘۔

والدین نے پولیس کو اس حوالے سے شکایت درج کرائی، جنہوں نے اس مشکوک شخص کی تلاش شروع کی اور عوام سے معلومات دینے کے لیے مدد بھی طلب کی۔

پولیس کو ایک اسکرین شاٹ بھی ملا ، جس میں وہ جوکر اسکول کے باہر کھڑا بچوں کا منتظر تھا۔

بعد ازاں اس پُراسرار جوکر کا معمہ اُس وقت سامنے آیا جب نجی تعلیمی ادارے نے معذرت کی اور بتایا کہ انہوں نے اپنی مارکیٹنگ کے لیے اس جوکر کو کھڑا کیا تھا، تاکہ بچوں میں کلاسز لینے کے رجحان کو بڑھایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -