تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

120 سال سے جلنے والا ’بلب‘

کبھی آپ کوئی بھی نئی چیز خرید کر لائیں وہ چند دن میں خراب ہوجاتی ہے لیکن پرانی چیز سالوں ساتھ نبھاتی ہے، اسی طرح خواتین کے جہیز میں ملی استری، برتن سالوں چلتے ہیں اور اس کے مقابلے میں نئی استری یا برتن جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔

اکثر گھروں میں بچوں کو اس بات کی تاکید کی جاتی ہے کہ فضول جلائے ہوئے بلب کو بن کردیا جائے تاکہ بجلی کی بچت ہوسکے اور بلب بھی جلدی خراب نہ ہو۔

لیکن ایک بلب ایسا بھی ہے جو 120 سالوں سے مسلسل جل رہا ہے اور یہ امریکا کی ایک فائر بریگیڈ آفس کی عمارت میں تقریباً ایک صدی سے لگا ہے۔

اس بلب کو 1971 میں گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے کہا کہ پتا نہیں یہ کیسا بلب ہے جو 120 سال سے جل رہا ہے یہاں تو کمرے کی لائٹس بھی ایک ماہ میں فیوز ہوجاتی ہیں۔

1894 سے صحیح سلامت چلنے والی گاڑی

اسی طرح کچھ گاڑیاں بھی ایسی ہوتی ہیں جو سالوں ساتھ نبھاتی ہیں اور سڑکوں پر شاذو ناظر ہی دوڑتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

ایسی ہی ایک گاڑی جرمنی میں سڑکوں پر ابھی بھی دوڑ رہی ہے اور یہ گاڑی 1894 سے صحیح سلامت چل رہی ہے، اس گاڑی کو بینز موٹر کمپنی نے بنایا تھا۔

گاڑی صرف 29 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چل سکتی ہے اس میں دو گیئرز اور دو ہی بریک موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -