تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چنگ چی رکشے میں خواتین کیساتھ نازیبا حرکت، عدالتی فیصلہ آگیا

لاہور کی سیشن عدالت نے یوم آزادی کے موقع پر چنگ چی رکشے میں سوار خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والے دوملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں جشن آزادی کے روز چنگ چی رکشے میں بیٹھی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم عبدالرحمان اور عرفان کی درخواست مسترد کرنے کا حکم سنایا، ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ لاری اڈا پولیس نے اس کیس میں چار ملزمان کو گرفتار کررکھا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جن ملزمان کی ضمانت خارج ہوئی ان دونوں کو متاثرہ خاتون نے جیل میں شناخت کیا تھا، تھانہ لاڑی اڈا پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز گریٹر اقبال میں ہجوم کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کے بعد چنگ چی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔

مذکورہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اعلیٰ حکام نے اس کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں، دونوں کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں