تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے میں فروخت

دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گے، میچ میں کئی دن باقی ہیں لیکن روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئے۔

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ ابتدائی چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹ فروخت ہونے اور ٹکٹوں کے حصول میں کامیاب ہونے والوں نے اپنی خوشی کے اظہار کے لیے سوشل ٹائم لائنز کا رخ کیا تو بھرپور طریقے سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان اور بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فوری فروخت کا ذکر ہوا تو کچھ صارفین نے یہ اطلاع بھی دی کہ ورلڈ کپ کے 69 ہزار اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے سب سے مہنگے ٹکٹ بھی اوپننگ کے کچھ ہی دیر بعد فروخت ہو گئے۔

پاکستان اور انڈیا کے میچ کے ٹکٹ ہی نہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لیے بھی شائقین نے ابھی سے اندازے قائم کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مختلف صارفین جہاں 2007 اور 2009 ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان اور بھارتی ٹیموں اور مختلف کھلاڑیوں سے متعلق یادیں تازہ کرتے رہے وہیں کچھ ایسے بھی تھے جو موجودہ ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں سے متعلق اپنی توقعات کا تبصروں کا حصہ بناتے رہے۔

2007 میں بھارت کے مقابلے میں صرف پانچ رنز سے فائنل ہارنے والی پاکستانی ٹیم 2009 میں یونس خان کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -