تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی مشکلات بڑھ گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے حوالے کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، این سی بی نے مزید تحقیقات کے لیے 11 اکتوبر تک آریان خان کو تحویل میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی عدالت نے آریان خان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: منشیات کیس:‌ شاہ رخ‌ خان کے بیٹے نے اعتراف جرم کرلیا

دوران کارروائی این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا اور حکام کا بتانا تھا کہ آریان کے فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔

تاہم پیر کے روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے روپڑے اور اعتراف کیا تھا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -