تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’عمر شریف کے جانے سے دل میں دھمک سی پڑ گئی‘

لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے جانے سے دل میں دھمک سی پڑ گئی۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے عمر شریف کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے چند حسین لمحات کا ذکر کیا۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ’عمر شریف بہت پرجوش اور متحرک رہنے والے اداکار تھے، انہیں پسند نہیں تھا کہ کوئی بھی ان کی علالت سے متعلق جانے، انہوں نے اپنی علالت مداحوں سے چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جب کراچی میں نئی نئی آئی تھیں تو اس وقت عمر شریف تھیٹر میں اداکاری کرتے تھے، جب عمر شریف نے اسٹیج شو میں اداکاری کا آغاز کیا تو ان کی عمر شریف سے ملاقات ہوئی تھی، وہ بہت پھرتیلے انسان تھے، ایسا انسان جس کی بات کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تھا، عمر شریف ایک خود دار انسان تھے۔‘

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ’ان کی اور عمر شریف کی آخری بار گفتگو ان کی بہن سنبل کی وفات پر ہوئی تھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سب نے باری باری ایک دن اس دنیا سے چلے جانا ہے مگر ایسی خبر سن کر صدمہ پہنچتا ہے، عمر شریف کے جانے کی خبر سن کر دل میں ایک دھمک سی پڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ دو اکتوبر کو طنز و مزاح کے بادشاہ لیجنڈری اداکار عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں 66برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

Comments

- Advertisement -