تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جیمز بانڈ اسٹار کو اہم اعزاز سے نواز دیا گیا

جیمز بانڈ اسٹار ڈینیئل کریک کو ہالی ووڈ واک آف فیم کا ستارہ مل گیا۔

ہالی ووڈ اداکار ڈینیئل کریگ کو اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی ریلیز کے ہفتے میں ہالی ووڈ واک آف فیم کے ستارے سے نوازا گیا، ڈینیئل کریگ واک آف فیم میں شامل ہونے والی 2 ہزار 704 شخصیات کا حصہ بن گئے۔

واضح رہے کہ ڈینیئل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کررہے ہیں، کریگ صرف 007 کا جاسوسی کردار ادا کرنے والے چوتھے اداکار ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

Goodbye Bond, hello Walk of Fame star for Daniel Craig - The Peninsula Qatar

ڈینیئل کریگ کا ستارہ راجر مور کے ساتھ رکھا گیا ہے جو 7007 ہالی ووڈ بولیورڈ میں ہے، جیمز بانڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ واک آف فیم کا ستارہ ملنا اعزاز کی بات ہے۔

ستارے کی نقاب کشائی سے قبل کریگ کا کہنا تھا کہ مائیکل ولسن اور باربرا بروکولی کا میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے بغیر میں آج یہاں نہیں پہنچ سکتا تھا۔

Goodbye Bond, hello Walk of Fame star for Daniel Craig, Entertainment News & Top Stories - The Straits Times

واضح رہے کہ ڈینیئل کریگ کی آخری جیمز بانڈ فلم ’نو ٹائم ٹوڈائی‘ طویل انتظار کے بعد کل امریکا میں ریلیز ہونے جارہی ہے جسے کورونا وبا کے باعث کئی بار ملتوی کیا گیا۔ نوٹائم ٹو ڈائی کوناقدین کی جانب سے خوب تعریف ملی ہے، برطانیہ میں ریلیز کے بعد اسے اب تک کی کامیاب ترین جیمز بانڈ فلم کہا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -