تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نجی اسکول پرنسپل کا طالب علم پر بہیمانہ تشدد

لاہور میں نجی اسکول پرنسپل نے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ کے قریب نجی اسکول پرنسپل عابد وسیم نے طالب علم کبیر حیدر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طالب علم بیہوش ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ساتویں جماعت کے 12 سال کے بچے کبیر حیدر کے والد کی مدعیت میں پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق پرنسپل عابد وسیم نے طالب علم کبیر حیدر کی کمر اور سر پر تشدد کیا، پرنسپل کے تشدد سے کبیر حیددر کلاس میں بیہوش ہوگیا۔

والد کے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ بیٹا مائیگرین کا مریض ہے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بہیمانہ تشدد، طالب علم جاں بحق

متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ میرا کلاس میں ساتھی سے جھگڑا ہوا تھا جس پر پرنسپل نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

والد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پرنسپل عابد وسیم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل پنجاب کے شہر حافظ آباد میں سبق یاد نہ کرنے پر قاری نے دو طالب علموں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس نے تشدد کرنے والے قاری اور مدرسے کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -