جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

جاپان کا 10 ملین کورونا ویکسین دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان نے غریب ممالک کو 10 ملین کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی کا کہنا ہے کہ ہم نے اضافی ویکسین طلب کی تھی اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ انڈونیشیا، فلپائن کو دو ملین، تھائی لینڈ کو چار ملین اور ویتنام کو پانچ لاکھ ویکسین فراہم کریں گے۔

جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان پہلے بھی غریب ممالک کو 25 ملین ویکسین فراہم کرچکا ہے، تائیوان کو بھی ویکسین فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ کوویکس مہم کے تحت ویکسین کی پچاس لاکھ خوراکیں، ایشیا، افریقہ اور پیسفیک جزیرے کے غریب ممالک میں پہنچائی جائیں گی۔

موتیگی نے کہا کہ یونیسف کے مطابق جاپان دنیا کا تیسرا بڑا ویکسین تقسیم کرنے والا ملک بن گیا ہے، اب تک جاپان مختلف ممالک کو 25 ملین کوویڈ ویکسین دے چکا ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا ویکسین کے ضمنی اثرات، جاپان کا بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کی وزارت صحت نے کورونا کے ڈیلٹا قسم کے سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزارت صحت حکام کا کہنا تھا کہ فائزر، موڈرنا یا پھر آسٹر ازینیکا کی دو خوراکیں لگوانے والے افراد تیسری ویکسین کی درخواست دینے پر سابقہ ویکسین کی تیسری ڈوز لگوا سکیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ تیسری ڈورز لگوانے کے آغاز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں