تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کویتی حکومت نے سیکڑوں ویزے جاری کردیے

مسقط: کویت کی حکومت نے کرونا وبا کے باعث بیرونِ ممالک میں پھنسنے والوں کے لیے ویزے جاری کردیے۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ تعلیم کی سفارش پر حکومت نے بیرون ممالک میں پھنسنے والے اساتذہ کے داخلے کے لیے 700 ویزے جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق کویت میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ متعدد اساتذہ کرونا وبا کے باعث اپنے ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، جن کی واپسی کو محکمہ تعلیم نے ناگزیر قرار دیا ہے۔

وزارتِ تعلیم کی جانب سے ان اساتذہ کی تفصیلات داخلہ کو فراہم کی گئیں تھیں، جنہوں نے فہرست کی بنیاد پر انٹری ویزوں کا اجرا کیا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن اساتذہ کے ویزے جاری کیے گیے اُن میں سے کچھ تو واپس مملکت پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کویت کے وزیر صحت نے عوام کو خبردار کردیا

ذرائع نے بتایا کہ کویت واپس پہنچنے والے اساتذہ کو کام شروع کرنے سے پہلے ان کا میڈیکل چیک اپ کرانا ضروری ہوگیا، وزارت صحت کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر جن کے میڈیکل ٹیسٹ کے نتائج ‘نااہل’ یا ‘سی وائرس سے متاثرہ’ کی نشاندہی کرتے ہیں ان کے ملازمت کے معاہدے ختم کردیئے جائیں گے ، انہیں ان کے واجبات ادا کرنے ہوں گے اور انہیں ملک چھوڑنے کے لیے کہا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -