تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بڑی خوش خبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے سفری پابندیاں نرم کرنے اور بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے فیصلے کے بعد سول ایوی ایشن نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن مکمل (100 فیصد) بحال کرنے کا نوٹم جاری کردیا۔

سی اے اے کے نوٹم میں کہا تیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کا فلائٹ آپریشن مکمل طور بحال ہوگا، بین الاقوامی  فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحالی  10 نومبر کی رات 12 بجے سے ہوگی۔

سی اے اے تمام فضائی کمپنیوں کو نوٹم جاری کر کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

مزید پڑھیں: سفری پابندیوں میں تبدیلی، اہم شرائط عائد

یاد رہے کہ این سی او سی اجلاس میں سفری پابندیاں نرم کرنے اور بین الاقوامی پروازیں دوبارہ سے بحال کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارش پر حکومت نے گزشتہ روز  بین الاقوامی پروازوں کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

این سی او سی نے 5نومبر سے پاکستان آنے والےتمام مسافر کیلئے ویکسینیشن اور ‏‏6 سال اور زائد عمر کے مسافروں کو 72گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں آنے والا ایئرٹریفک 10نومبر سے پوری طرح فعال ہوگا، کورونا کےزیادہ کیسز پر ‏‏5 ممالک کوسی کیٹگری میں شامل کرلیاگیا ہے۔

کروناکی شرح بڑھنے پر ہائی رسک کیٹگری میں شامل کیاگیاہے جن میں روس ،ایران ، ایتھوپیا ، ‏جرمنی اور افغانستان شامل ہیں۔

سی کیٹگری کے علاوہ دیگرممالک سے آنیوالوں کیلئے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ آرمینیا،عراق،تھائی لینڈ، ‏میکسیکو، یوکرائن سی کیٹگری میں شامل ہیں۔ بی کیٹگری ممالک سے آنیوالے مسافر کا علامات کی بنیاد پر ‏ٹیسٹ ہو گا۔

افغانستان سے بذریعہ سڑک آنیوالے بغیر ویکسینیشن اور پی سی آر ٹیسٹ سے آسکتے ہیں ، زمینی راستے سے آنے والوں کا72گھنٹے قرنطینہ ،پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں