تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے قونصلیٹ جنرل کا اہم اعلان

ریاض: سعودی عرب میں قائم پاکستانی قونصل کی جانب سے مدینہ منورہ میں مقیم ہم وطنوں کے لیے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قونصلر ٹیم پانچ اور 6 نومبر کو مدینہ منورہ پہنچ رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی قونصل خانے کے حکام پانچ نومبر کو صبح ساڑھے 8 بجے سے شام پانچ بجے تک پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ اس دوران ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ بھی کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز قونصل خانے کی ٹیم صبح ساڑھے آٹھ سے بغیر کسی وقفے کے دوپہر بارہ بجے تک مدینہ منورہ میں قائم پاکستان ہاؤس میں موجود ہو گی۔

قونصل خانے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لیے رابطہ نمبر 0148250782 جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانہ قائم ہے، دیگر شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کو کئی گھنٹوں کی مسافت طے کرنے کے بعد اپنے کسی مسئلے یا دستاویز کی تصدیق کے لیے وہاں پہنچنا پڑتا ہے۔ مدینہ منورہ پہنچنے والی ٹیم پاکستانیوں کی شکایات سُنے گی اور انہیں دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں