جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلےاختتام پذیر، سری لنکا گولڈ میڈل کا حق دار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فوج کی جانب سے منعقد کیے جانے والے تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلےاختتام پذیر ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مقابلوں میں6 ممالک کے 101 عالمی ملٹری اسپورٹس مین شریک ہوئے جبکہ پاک آرمی کی 9ٹیموں نےمختلف مقابلوں میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں سری لنکا نےگولڈ، یواے ای، ازبکستان نےسلورمیڈل حاصل کیا جبکہ فلسطین ، اردن، عراق کی ٹیموں نے مشترکہ کارکردگی پر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیز مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

دوسری جانب چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈوچیمپئن شپ2021ء میں پہلے روزکروشیا نے2جبکہ مصر اور قازقستان نے 1،1گولڈ میڈل جیت لیے جبکہ میزبان پاکستان نے پہلے روز 3سلور اور 4برونز میڈلز اپنے نام کرلیے۔

لیاقت جمنازیم پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری تین روزہ میگا انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلے روز مردوں کی مائنس 68 کلوگرام کیٹگری میں کروشیا کے گلاسنووک نے گولڈ، افغانستان کے زین حکمت اللہ نے سلور، اردن کے محمد عثمان اورمصر کے ایاد برکات نے برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ مائنس 54 کلوگرام میں مصر کے عمر شرقی نے گولڈ، پاکستان کے تنزیل حسنات نے سلور جبکہ افغانستان کے احمد جواد زازئی اور محمد عاطف یعقوب نے برونز میڈلز اپنے نام کیے۔

خواتین کے مائنس 57 کلوگرام کیٹگری میں کروشیا کی گلاسنووک نکیتا نے طلائی، پاکستان کی نور رحمان نے چاندی، پاکستان ایئرفورس کی علیم انوشہ اورپاکستان واپڈا کی اقصیٰ شفقت نے کانسی کے تمغے جیتے۔ خواتین مائنس 46 کلوگرام کیٹگری میں قازقسران کی ایڈانا یدی بائیفانے گولڈ، پاکستان کی آصفہ علی نے سلور جبکہ پاکستان کی ایشا صفدر اور ثمرہ بی بی نے برونز میڈلز حاصل کیے۔ تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل ایونٹ میں میزبان پاکستان سمیت 15ممالک کے 500سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہیں ۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج 8نومبر کولیاقت جمنازیم اسلام آباد میں ہوگی۔

اہم ترین

مزید خبریں