تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے بینک کی گاڑی کو لوٹ لیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈاکو بینک کی گاڑی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں ڈاکوؤں نے بینک کی گاڑی پر حملہ کیا اور 5 ڈاکو پیسوں سے بھرے دو بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی گارڈ سے پیسے چھیننے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو جاتے ہوئے ایک گارڈ کو بھی زخمی کرگئے، زخمی گارڈ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو سفید گاڑی میں فرار ہوئے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈکیتی کی 3 مزید وارداتیں ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق آئی جے پی روڈ پر شہری سے ایک لاکھ روپے چھین لیے گئے، جی 10 اور آئی 10 میں بھی ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -