تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

موبائل پر گوگل کروم استعمال کرنے والوں ماہرین نے خطرے سے آگاہ کردیا

نیویارک: امریکا کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے موبائل صارفین کو فوری طور پر گوگل کروم براؤزر ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

فوربز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے موبائل میں استعمال ہونے والے گوگل کروم میں سیکیورٹی خامی کی نشاندہی کی اور اسے انتہائی خطرناک قرار دیا۔

ماہرین نے بتایا کہ ہیکرز سیکیورٹی خامی کا فائدہ اٹھا کر تمام ڈیٹا چرا سکتے ہیں، جس میں رابطہ نمبر، تصاویر، ای میلز، واٹس ایپ چیٹ، ایس ایم ایس اور کال لاگ شامل ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ گوگل کروم کی مذکورہ خامی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زیادہ خطرے کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ اُن کے فون کا انتہائی خفیہ یا نجی ڈیٹا بھی غیر محفوظ ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل کروم کے 2 ارب 60 کروڑ‌ صارفین کے لیے الرٹ‌ جاری

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ کی وہ 21 ایپلیکیشنز جو بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے انکشاف کیا کہ ہیکرز اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی صارفین کا ڈیٹا چوری کرچکے ہیں، حیران کن طور پر صارفین اس بات سے بالکل لاعم ہیں۔

امریکی ماہرین نے بتایا کہ جس طرح فیس بک، یوٹیوب اور دیگر کمپنیاں صارفین کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کررہی ہیں بالکل اُسی طرح گوگل کروم کا ڈیٹا بھی محفوظ ہورہا ہے، مگر اس تک مہارت رکھنے والا دوسرا کوئی بھی شخص رسائی حاسل کرسکتا ہے۔

ماہرین نے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اپنے موبائل سے گوگل کروم کو ڈیلیٹ کردیں اور متبادل دیگر براؤزر استعمال کریں، جن میں سفاری کو قابلِ اعتماد قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں