اشتہار

کراچی میں جھاڑیوں سے ملنے والا نومولود دم توڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دو روز قبل تشویش ناک حالت میں ملنے والا نومولود بچہ دم توڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کے قریب جھاڑیوں سے تشویش ناک حالت میں ملنے والا نومولود بچہ دوران علاج جناح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق گلشن حدید سے چند دن قبل جھاڑیوں سے تشویش ناک حالت میں نومولود بچہ ملا تھا۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کے مطابق بچہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، نومولود بچہ جلدی مرض میں بھی مبتلا تھا، بچے کے ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کیا تھا لیکن کئی دن گزرجانے کے باوجود تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: نومولود بچے کو زندہ جلانے کی کوشش

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بچے کو زندہ جلانے کا واقعہ افسوسناک ہے، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا بچے کو فوری بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومتی سطح پر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے۔ بچوں سے ان کی زندگی کا حق چھیننے والے کسی درندے سے کم نہیں۔

خرم شرم زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چائلڈ پروٹیکشن کے قانون پر عملدر آمد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے، معصوم بچوں پر ظلم ڈھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں