تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دورہ پاکستان ختم کرنے کا معاملہ، انٹیلیجنس رپورٹ کی دستاویزات سامنے آگئیں

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ختم کرنے کے معاملے پر کیوی میڈیا نے انٹیلیجنس رپورٹ کے دستاویزات شائع کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کیوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزازرت خارجہ دورہ پاکستان کے حق میں نہیں تھی، حکومت کی انٹیلی جنس کو فائیو آئی کی جانب سے ٹیم پر حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ بورڈ نے اطلاعات کا پاکستان سے تبادلہ نہیں کیا تھا اسی طرح میڈیا نے بھی خطرات کی تفصیلات شائع نہیں کیں۔

نیوزی لینڈ میڈیا نے دعویٰ بھی کیا کہ دورہ پاکستان پر تحفظات جولائی میں ہی شروع ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کیوی کپتان نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا

واضح رہے کہ کیوی ٹیم نے 17 ستمبر کو پہلے میچ سے قبل ہی سیکیورٹی الرٹ ملنے پر پاکستان کا دورہ ختم کردیا تھا اور کوئی میچ کھیلے بغیر ہی وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

کیوی ٹیم کے اس اقدام پر سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے مہمان ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

بعدازاں پاکستان کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سامنا ہوا اور گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کو شکست دی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے میمز کی بھرمار کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -