تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

فیصل آباد میں خواتین پر تشدد کا واقعہ، ویڈیو سے اصل حقائق سامنے آگئے

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں خواتین پر تشدد کے واقعے کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں خواتین پر دکانداروں کے مبینہ تشدد کے واقعے کی اصل حقیقت سامنے آگئی، پولیس نے خواتین پر تشدد کے الزام میں گزشتہ روز 5 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین ناصرف بھکارنیں ہیں بلکہ بلیک میلر بھی ہیں، کئی ماہ سے دکانوں میں گھس کر دکانداروں کو ہراساں کرتی تھیں، خواتین بات نہ ماننے پر کبھی دوپٹے اتاردیتی تھیں اور کبھی کپڑے پھاڑ لیتی تھیں۔

واقعے کے روز الیکٹرک اسٹور کے باہر لگے ایک کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار خواتین بھیگ مانگتے ہوئے اسٹور میں داخل ہوئیں، باہر ایک نوجوان بھی موجود ہے، چند لمحے بعد دکاندار خاتون کو پکڑنے کے لیے باہر نکل کر دروازہ بند کردیتا ہے۔

خواتین جیسے ہی اسٹور میں داخل ہوئیں اور ایک گودام کی طرف بڑھی جس پر دکان میں موجود لڑکے نے روکنا چاہا، فقیرنی کا دوپٹہ ہاتھ میں آیا، فقیری دوپٹہ چھوڑچھاڑ کر اندر گودام میں چلی گئی، نوجوان ٹیبل پھلانگ کر باہر نکل آیا جس کے بعد باقی خواتین بھی سامان چرانے لگ گئیں۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد میں مبینہ چوری کا الزام لگا کر خواتین پر بہیمانہ تشدد

ایک اور ویڈیو سڑک پر لگے کیمرے کی سامنے آئی جس میں دو فقیرنیوں کو سڑک پار کرتے دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک نے سر سے دوپٹہ پھینکا اورخود کومکمل بے لباس کرلیا۔

سی پی او فیصل آباد

دوسری جانب سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ آڈیو کی بنیاد پر ہم نے لوگوں کو حراست میں لیا ہے، آڈیو میں ملزم نے خواتین کو بے لباس ہونے کا کہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین فرار نہیں ہوئیں، متاثرین کا میڈیکل کرالیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے سچ جلد سامنے آجائے گا۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، متاثرہ خواتین پولیس سے رابطے میں ہیں، ویڈیوز میں خواتین پر تشدد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، تمام ویڈیوز کا جائزہ لے کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -