جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

قومی ٹیم نے ٹاس ہوتے ہی کونسا اعزاز اپنے نام کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آج دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس ہوتے ہی ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والی ٹیم بن گئی، قومی ٹیم رواں سال کا 28 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے بھی اس سال 27 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔

قومی ٹیم کا اس سال 18 ٹی 20 میچز جیتنا بھی ایک ریکارڈ ہے جو اس نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ٹاس جیت لیا

یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ‏ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔

گذشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ‏ہوئے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ‏قومی ٹیم کے 201 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے ‏تعاقب میں مہمان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ‏اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں