تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بابر اعظم نے تیسرے میچ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

کراچی: ویسٹ انڈیز سے سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹی 20 میچ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے ٹی 20 میچ میں مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ شاداب خان نے بہترین انداز میں اننگز کا اختتام کیا، بولرز نے بھی زبردست کارکردگی دکھا کر میچ جتوایا، کوشش یہی ہوتی ہے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر کے کھیل میں بہتری آتی جارہی ہے، میچ کے دوران فیلڈنگ بھی اچھی رہی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے کہا کہ ٹیم نے پہلے میچ سے بہتر کارکردگی دکھائی، جیسی کارکردگی دکھائی اس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے میچ نہیں جیت سکے، روماریو شیفرڈ نے زبردست اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -