تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

علی ظفر کا مشکلات سے نبردآزما لوگوں کے لیے معنی خیز پیغام

لاہور: پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے مشکلات سے نبردآزما لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے معنی خیز پیغام جاری کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک پرستار نے انہیں بھیجی ہے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ حوصلہ افزائی کے لیے پیغام بھی شیئر کیا۔

علی ظفر کی یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب وہ گلوکاری سے قبل ہوٹل میں مصوری کا کام کر کے اپنا گزر بسر کرتے تھے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں علی ظفر کی عائشہ فاضلی سے ملاقات ہوئی جو دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہوئی اور پھر دونوں ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔

گلوکار نے بتایا کہ میں ہوٹل کی لابی میں بیٹھ کر انتظار کررہا ہوں کہ کوئی آئے اور بیس منٹ میں پوٹریٹ بنوا کر مجھ سے لے جائے۔

علی ظفر نے لکھا کہ ’وقت کس قدر تیزی سے گزرتا ہے، میں اس بچے کی آنکھوں میں خواب دیکھتے ہوئے آپ سے کہہ رہا ہوں کہ پریشان نہیں ہونا ۔۔ سب ٹھیک ہوجائے گا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

یاد رہے کہ علی ظفر نے موسیقی سے قبل آرٹ کی دنیا میں بھی اپنا نام بنایا، وہ لاہور کے ایک ہوٹل میں مصوری کر کے اپنا گزر بسر کرتے تھے، بعد ازاں انہوں نے  گانا ’چھنو‘ گایا، جس نے اُن کی زندگی اور حالات کو یکسر تبدیل کردیا۔

Comments

- Advertisement -