ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چوہے نے کمسن بچے کی جان لے لی، والدین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست انڈیانا میں 6 ماہ کے بچے کو چوہے نے 50 سے زائد مرتبہ جسم کے مختلف حصوں پر کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ 13 ستمبر کو پیش آیا اور پولیس نے لاپرواہی برتنے پر والدین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کو اُس وقت بچے کے والد کی جانب سے کال موصول ہوئی جب وہ گھر میں داخل ہوا اور دیکھ کہ بچہ خون میں لت پت ہے۔ ملزم نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی۔

- Advertisement -

والدین کو گھر میں لاپرواہی برتنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف مقدمے میں جرائم کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

پولیس کے مطابق جوڑا اپنے تین بچوں سمیت گھر میں رہائش پذیر تھا، جب ہماری ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو بچہ خون میں لت پت تھا اور اس کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم تھے۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کے ایک ہاتھ کی چار انگلیاں انگوٹھے سمیت غائب تھیں، بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج چل بسا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی موت بہت زیادہ خون بہہ جانے کے سبب ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچے کا کمرہ گندگی کا ڈھیر بنا ہوا تھا اور گھر میں چوہوں کی موجودگی کے بھی شواہد ملے، صرف یہی نہیں بلکہ گھر میں ایک مرتبہ سانپ بھی دیکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں