تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

چھ سالہ بچی نے 11 کروڑ مالیت کا گھر خرید لیا

کینبرا : آسٹریلوی لڑکی نے محض چھ برس کی عمر میں 11 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا گھر خرید کر سب کو حیرت زدہ کردیا۔

جی ہاں! چھ برس کی عمر میں جب بچوں کو سوائے کھیل کود دوسری کسی چیز سے کوئی سروکار نہیں ہوتا اور نہ ہی انہیں کسی چیز کی پرواہ ہوتی ہے مگر آسٹریلوی بچی نے اپنی جیب خرچ کی بچت سے کروڑوں روپے مالیت کا خرید لیا۔

روبی میک لیلن کے نام سے تعارف کروانے والی لڑکی نے دو بہن بھائیوں لوسی اور گیس کے ہمراہ آسٹریلیا شہر میلبرن کے مشرقی علاقے کلائیڈ میں ایک گھر خریدا جس کی مالیت 6 لاکھ 71 ہزار ڈالرز تھی۔

رپورٹ کے مطابق تینوں بہن بھائیوں نے کئی مہینوں بچت کرکے اتنی رقم جمع کی کہ کلائیڈ میں گھر خرید سکیں۔

روبی کے والد کیم میک لیلن جو کہ پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک اور سرمایہ کاری کے ماہر تھے اپنی بیٹی کو زمین خریدنے کا مشورہ دیا۔

Comments

- Advertisement -