تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر 60 سالہ بزرگ کا بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر احتجاج

بھارتی ریاست راجستھان کے مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ بزرگ دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر کھمبے پر چڑھ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع دھولپور سے تعلق رکھنے والے سوبران سنگھ نامی شخص کی عمر 60 سال ہے جبکہ وہ پہلے سے شادی شدہ اور پانچ بچوں کا باپ ہے۔ سوبران کے پوتے ، پوتیاں اور نواسے، نواسیاں بھی ہیں۔

سوبران نے دوسری شادی کا ارادہ کیا اور اپنے بچوں کو اس حوالے سے قائل کرنے کی بھی کوشش کی۔

والد نے جب بچوں اور اپنے اہل خانہ کے سامنے دوسری شادی کی بات رکھی تو انہوں نے صاف انکار کردیا، جس پر سوبران نے خود کو نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دی۔

مزید پڑھیں: شادی کا وعدہ پورا نہ ہوا! نوجوان دوبارہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

اہل خانہ نے سوبران کی کسی بھی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور جواب میں اُسے دو ٹوک انداز سے کہا کہ وہ اس عمر میں دوسری شادی نہیں کرسکتا۔

سوبران سنگھ کو جب اہل خانہ نے شادی کی اجازت نہیں دی تو وہ اتوار کے روز احتجاجاً 11 ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے والے کھمبے پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ دھولپور سے 25 کلومیٹر کی مسافت پر واقع گاؤں مدھا بھو میں پیش آیا۔

بچوں کو جب والد کے کھمبے پر چڑھنے کی اطلاع ملی تو وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوئے اور انہوں نے پڑوسیوں کی مدد سے سوبران کو سمجھایا اور نیچے اتارنے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانا۔

اس دوران وہاں پر عوام بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور وہ نیچے اترنے کے لیے چیخنے چلانے لگے مگر سوبران کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، بعد ازاں پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے۔

سوبران نے کھمبے پر بیٹھ کر اپنے اہل خانہ کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے دوسری شادی کی اجازت نہیں دی تو وہ خودکشی کرلے گا۔ 60 سالہ بزرگ کو کھمبے سے نیچے اتارنے کے بعد پتہ چلا کہ اُس نے جس کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کیا اُس میں بجلی نہیں تھی۔ کمپنی نے احتیاطً علاقے میں بجلی کی ترسیل منقطع کردی تھی تاکہ سوبران کو نقصان نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: چینی شہری کھمبے پر چڑھ گیا، شہر بھر کی بجلی بند

اسے بھی پڑھیں: بیوی کی ناراضگی پر مجھے جینے کا کوئی حق نہیں، شوہر کھمبے پر چڑھ گیا

ایک گھنٹے کے بعد وہاں موجود نوجوان نے کھمبے پر چڑھ کر سوبران کو سمجھایا اور یقین دلایا کہ وہ نیچے اتر کر جس سے چاہے دوسری شادی کرلے، اس یقین دہانی پر سوبران نیچے آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگھ کے تین لڑکے ہیں جبکہ اُس کی اہلیہ کا انتقال چار سال قبل ہوا، بیوی کے گزر جانے کے بعد سنگھ نے بیٹوں سے متعدد بار شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے صاف انکار کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں