تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

بی جے پی رہنما کے گھر محکمہ ٹیکس کا چھاپہ، ہزاروں ساڑھیاں برآمد

بھارت کی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن قانون ساز کونسل آر شنکر کے گھر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایسی چیزیں برآمد کی گئیں کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آر شنکر کے گھر کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کی اور 6 ہزار ساڑھیاں، 9 ہزار اسکول بیگ اور گھروں میں استعمال ہونے والی چیزیں کثیر تعداد میں برآمد کر لیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ آر شنکر نے کرناٹک اسمبلی کے انتخابات سے قبل یہ چیزیں لوگوں میں تقسیم کرنا تھیں تاکہ ان کی جماعت کو زیادہ سے زیادہ ووٹ پڑ سکیں۔

کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے مطابق بی جے پی رہنما کے گھر کی تلاش 7 گھنٹے تک لی گئی، برآمد شدہ چیزوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا جن کی مالیت 20 سے 30 لاکھ (بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے۔

ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آر شنکر سے برآمد سامان چیزوں کے بارے میں تین دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

ایک افسر نے بتایا کہ اگر بی جے پی رہنما برآمد شدہ سامان کا بل دکھانے میں ناکام رہے تو محکمہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کرے گا۔

Comments