بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

’شادی کب کررہے ہیں؟‘ شرجیل کے سوال پر شاداب نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سے اس مرتبہ ساتھی کرکٹر شرجیل خان نے شادی سے متعلق سوال کرلیا۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

اس مرتبہ شاداب سے کسی مداح نے نہیں بلکہ ساتھی کرکٹر شرجیل خان نے شادی سے متعلق سوال پوچھا۔

- Advertisement -

شرجیل خان نے ہیش ٹیگ ’آسک شاداب‘ کا استعمال کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ شادی کا کیا ارادہ ہے اور کب کرو گے؟

شاداب خان نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’شرجیل بھائی آپ ہی بات کرلیں، میں نمبر بھیجتا ہوں۔‘

علاوہ ازیں عمران صدیقی نامی صارف نے پوچھا کہ آپ اب بھی سرفراز احمد کو اپنا کپتان سمجھتے ہیں؟

شاداب خان نے کہا کہ ’سرفراز احمد نے مجھے سکھایا کہ قیادت کیسے کرنی ہے، اپنی ٹیم کو کیسے ساتھ لے کر چلنا ہے اسی لیے وہ ہمیشہ میرے استاد اور کپتان رہیں گے۔

مداحوں کے نام پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ کبھی ہمت نہ ہاریں، ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ صرف اپنی صلاحیت سے بہترین کام کرسکتے ہیں، باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں