تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گیس قلت کی ذمہ دار سندھ حکومت قرار ، فروخت پر حصہ لینے کا الزام

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صوبے میں گیس کی قلت کا ممکنہ ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ’پورے پاکستان کے شہری گیس قلت کی وجہ سے پریشان ہیں، سندھ میں گیس کی قلت کے حوالے سے براہ راست بات وزیر اعلیٰ سے کرنی چاہیے‘۔

انہوں نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا کہ گھوٹکی سے نکلنے والی گیس کو فروخت کیا جاتا ہے اور صوبائی حکومت اس کی رویلٹی بھی حاصل کرتی ہے۔ خواجہ اظہار کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مکمل طور پر جھوٹ کا پلندہ ہے، اُسے بلدیات کو کنٹرول کرتے ہوئے اکیس سال ہوگئے، اتنے عرصے میں کوئی بھی محکمہ سنبھل نہ سکا۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وفد وزیراعظم سےملاقات میں عوامی مسائل پر بات ضرور کرتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارا یہاں آنےکامقصد اپنی جدوجہد کو تیزکرنا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی صوبے میں سرداری اور زرداری نظام نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے بلدیاتی قوانین میں ہونے والی ترامیم کو کراچی اور پورے صوبے کے ساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس جدوجہد میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور تمام جماعتیں ہماری ہم آواز ہیں‘۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ’کوئی یہ نہ سمجھے ہم دب یا جھک جائیں گے، ہم  نے اب جدوجہد کو فیصلہ کن مرحلے تک لے کر جانا ہے، ہم اپنے اپنے طریقےسے پٹیشن دائرکر رہے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی آئے تو اس معاملے کو لے کر اُن کے پاس بھی جائیں گے اور اُن سے عمران خان کی دائر درخواست پر سماعت کی درخواست کریں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو شہر دشمن قانون واپس لینا ہوگا، خیبرپختون خواہ میں ہمارا کوئی برا حال نہیں ہوا بلکہ فتح اور شکست دونوں تحریک انصاف کی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -