تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کویت میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی رونقیں ماند پڑ گئیں

کویت سٹی: کورونا کی نئی قسم اومیکرون کی وجہ سے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی رونقیں پھر سے ماند پڑ گئیں۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں سال کے آخر اور نئے سال کے دوران عام طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کا ہجوم ہوتا ہے لیکن اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے لوگوں کی بہت کم تعداد میں روانگی دیکھی جارہی ہے۔

کویتی کابینہ نے 10 کے قرنطینہ کو لازمی قرار دیا ہے یا آنے کے 72 گھنٹے بعد پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا اور اضافی 7 دن کے قرینطہ سے چھٹکارا پانا بھی ہوائی اڈے پر روانگی میں کمی کا باعث بتایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویت میں متعدد بین الاقوامی رابطہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ مسافروں نے بھی سفر سے گریز کیا تاکہ انفیکشن نہ ہو یا کویت ہوائی اڈہ بند ہونے کے خوف سے بہت سے لوگ خطرہ مول نہیں لینا چاہتے تھے۔

علاوہ ازیں انتظامیہ کی جانب سے نیا سرکلر کویت ایئرپورٹ پر کام کرنے والی تمام ایئرلائنز کو نئے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے جاری کیا گیا۔ ایک اہم طریقہ کار کویتی شہریوں کو روانہ کرنے کا تھا۔ جن کو 9 ماہ قبل دوسری خوراک کے ساتھ ویکسین لگائی گئی تھی ان کے لئے سفر سے پہلے بوسٹر خوراک لازمی تھی۔

کویت آمد کے بعد 10 دن کی مدت کے لیے گھر میں قرنطینہ کرنا ہوگا اگر انہیں آمد کے 72 گھنٹے بعد اپنے قرنطینہ کی مدت ختم کرنی ہے تو وہ منفی پی سی آر ٹیسٹ کی تصدیق کروا کر گھر کا قرنطینہ ختم کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آنے والے مسافروں کو فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے 72 گھنٹے کی بجائے 48 گھنٹے منفی پی سی آر سرٹیفکیٹ کا سویب ٹیسٹ فراہم کرنا ہوگا۔ کویت کابینہ کے وزرا نے انفیکشن کے پھیلاؤ میں اضافے اور محفوظ رہنے کی وجہ سے سفر کرنے سے گریز کرنے کی بھی سفارش کی۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 100 پروازیں آئیں اور 100 پروازیں روانہ ہوئیں، مجموعی طور پر 200 پروازوں میں 12,998 مسافر کویت میں داخل ہوئے اور 11,289 مسافر روانہ ہوئے۔

تمام آنے والے مسافروں کے پاس پی سی آر کا درست سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے اور انہیں امیون ایپ (کویت میں منظور شدہ ویکسین کے ساتھ) اور کویت موبائل آئی ڈی ایپ میں رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -