منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

’اِن ہاؤس تبدیلی‘ پر آصف زرداری نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ فی الوقت ان کی جماعت کا پی ڈی ایم کا دوبارہ حصہ بن سکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن کہا تھا یہ نااہل اور نالائق ہیں ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی۔

صحافی نے سابق صدر سے پوچھا کہ موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے اتفاق رائے کی خبریں گردش کررہی ہیں تو کیا ان ہاؤس تبدیلی آپ کو نظر آرہی ہے؟

- Advertisement -

جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پرامید لہجے میں کہنا تھا کہ ’ہاں‘ انشا اللہ۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے ملک چلنے والا نہیں اور اب تاریخ نے وقت نے ہماری بات کو صحیح ثابت کردیا، ہر شعبے میں موجودہ حکومت کی بدترین کارکردگی اور نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

مہنگائی اور آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ان حالات میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر کی گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبکہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان ان ہاؤس تبدیلی کے فیصلے پر اتفاق رائے کی خبریں صحافتی حلقوں اور میڈیا میں زیر گردش تھیں۔

ملک کی دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان موجودہ حکومت کے خاتمے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں