تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، یو اے ای پولیس نے ویڈیو شیئر کردی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کی ویڈیو شیئر کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران مناسب فاصلہ نہ رکھنا اور اوور ٹیکنگ کرنا ٹریفک حادثات کا باعث بن سکتا ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 400 درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹس کی سزا ہے۔

ابوظبی پولیس کے ٹریفک اور پیٹرولنگ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ 2021 میں مناسب فاصلہ رکھے بغیر گاڑی چلانے کی 45 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ رکھنا سنگین ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ہے، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر 400 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹس کی سزا ہے۔

ٹریفک حکام نے وضاحت کی کہ مناسب فاصلہ نہ رکھنے کی وجہ سے حادثے کی صورت میں گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور پانچ ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کے بعد گاڑیوں کو چھوڑا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں گاڑی کو عوامی نیلامی میں فروخت کے لیے بھیج دیا جائے گا۔

محکمہ ٹریفک کے حکام نے بارش اور دھند کی صورت میں ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

- Advertisement -