تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

شہروز اور صدف نے پی ایس ایل کی پسندیدہ ٹیم کا نام بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول نے پی ایس ایل 7 میں اپنی پسندیدہ ٹیم کا نام بتادیا۔

پی ایس ایل سیزن 7 کا آغاز گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوا، شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ شوبز ستارے بھی اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔

اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے کہا کہ وہ اس سیزن میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے ہیں۔

صدف کنول نے کہا کہ مجھے کرکٹ میں خاصی دلچسپی نہیں ہے لیکن شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ کرکٹ دیکھتی ہوں۔

شہروز نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہیں جو تمام فارمیٹس میں پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ صدف نے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔

اداکار نے کہا کہ انہیں عاطف اسلم او آئمہ بیگ کا گایا ہوا پی ایس ایل کا ترانا ’آگے دیکھ‘ بہت پسند آیا۔

شہروز اور صدف نے کراچی کنگز اور کراچی والوں کے نام ایک پیغام بھی دیا۔شہروز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کراچی والو! ایک ہار سے کچھ نہیں ہوتا، کوئی بات نہیں ، انشاء اللہ پی ایس ایل 7 ہمارا ہی ہے، ہم ہی ٹرافی جیتیں گے۔

Comments