اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

’نواز شریف کو مزید موقع نہیں ملے گا، انہیں واپس آنا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی دو اپیلیں مسترد کیں انہیں واپس آنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ برطانوی حکومت نے دو اپیلیں مسترد کیں تو انہوں نے کہنا شروع کردیا کہ وہ پاکستان آرہے ہیں، انہیں پتا ہے کہ اب مزید موقع نہیں ملے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ تاڑ میں ہیں کہ آنکھ جھپکے اور دوسرا فائدہ حاصل کرلے، فکر ہے کہ یہ ایک دوسرے کے کپڑے نہ پھاڑ لیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا پارلیمان میں نقطہ نظر الگ اور باہر الگ ہوتا ہے، ان کے پاس لیڈر شپ نہیں ہے، ن لیگ کے اندر شدید لڑائی ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا بل کی منظوری میں بلواسطہ ساتھ دینے پر یوسف رضا گیلانی کا شکریہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں بھی استحکام نظر نہیں آتا، اپوزیشن پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کرسکی اور نہ کرپائے گی۔

گزشتہ روز وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت اورپی ٹی آئی نےایک بارپھرسینیٹ میں برتری ثابت کردی، سینیٹ سے جوبل پاس ہوااس پرقوم کومبارک باددیناچاہتاہوں ، اب اسٹیٹ بینک آزادادارہ ہوگا اسے سیاسی دباؤ سے آزاد کیاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں