تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’پاکستانی تاجر اور سرمایہ کار افغانستان میں سرمایہ کاری کریں‘

کابل: افغان نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاجر اور سرمایہ کار افغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان نائب وزیراعظم سے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے وفد کے ساتھ ملاقات کی جس میں افغان وزیر صعنت و تجارت، چیمبر آف کامرس کے نمائندے موجود تھے، ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور علاقائی منصوبوں پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات اور رابطوں میں توسیع پر بھی گفتگو ہوئی۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کےساتھ ہےہرشعبےمیں تعاون جاری رکھےگا، اقتصادی رابطوں میں گہرائی کےبغیرخطےمیں امن واستحکام نہیں آئےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےلیےتجارتی اورٹرانزٹ کےشعبوں میں توسیع اہم ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان علاقائی منصوبوں پرعمل کےلیےتیارہے، دونوں ممالک کےپرائیویٹ سیکٹرمیں وفودمقررکیےجانےچاہئیں۔

دوسری جانب افغان نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان پڑوسی اوربرادراسلامی ممالک ہیں، امیدہےتعلقات ہمیشہ کےلیےایسےہی قائم ودائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت خطےکےہرملک کیساتھ تعلقات چاہتےہیں، چاہتےہیں تجارت اورٹرانزٹ کےشعبوں میں توسیع ہو۔

افغان نائب وزیراعظم نے ٹاپی، کاسا اور دیگر منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی واضح ہےاپنی سرزمین استعمال نہیں ہونےدیں گے، پاکستانی تاجراورسرمایہ کارافغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔

Comments

- Advertisement -