تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بلوچستان میں فورسز پر حملے ناکام، 4 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پنجگور میں فورسز کے کیمپ میں دو اطراف سے داخلے کی کوشش کی، فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشت گرد بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھاگ گئے، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نوشکی میں فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے، نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: نوشکی اور پنجگور میں دھماکے، فائرنگ کی آوازیں

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات بشریٰ رند نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوشکی بازار مینگل روڈ پر واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ نمبر 2 کے باہر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اطراف کی سرکاری عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سول اسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ رات کے وقت بازار بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کا رش نہیں تھا، دہشت گردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور تاریکی ہونے کہ وجہ سے حتمی طور پر صورتحال سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Comments

- Advertisement -