تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’پہلے عدم اعتماد پھر پنجاب کا معاملہ دیکھیں گے‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عدم اعتماد سے ایک روز قبل ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے لاہور کے ایم پی ایز اور وزرا نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے کہا کہ پہلے عدم اعتماد پھر پنجاب کا معاملہ دیکھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سوچا ہے کہ عدم اعتماد سے ایک دن پہلے ڈی چوک پر جلسہ کروں، جلسے میں بتاؤں گا اپوزیشن والے کیوں یہ سب کررہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہر فیصلے کا مناسب وقت ہوتا ہے، احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ کہ اوآئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کا معاملہ نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

یاد رہے وزیراعظم نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے 5رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

کمیٹی ترین گروپ،علیم خان اور ق لیگ سے نئےوزیراعلیٰ کیلئےمشاورت کرے گی ، پارلیمانی پارٹی رہنماؤں سے بھی نئےوزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینئرقیادت کے اہم اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ کیاکرنےجارہے ہیں، یہ سارے ڈرے ہوئے ہیں، اسی لئے اکٹھے ہوگئے ہیں ، میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -