تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’علیم خان نے 300 ایکڑ زمین قانونی کرانے کی کوشش کی‘

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ علیم خان نے دریا کے بیچ 300 ایکڑ زمین واگزار کرانے کی کوشش کی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے علیم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان کا غم و غصہ دیکھ کر بہت دکھ پہنچا، انہوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن انہیں کوئی زبردستی پی ٹی آئی میں نہیں لایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کاش علیم خان تمام باتیں اس وقت کرتے جب ہمارے ساتھ تھے، وزیراعظم عمران خان کی طرف سےعلیم خان کو جواب دیتا ہوں انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے شرائط نہیں رکھی تھیں۔

مزید پڑھیں: ’آپ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے‘

شہباز گل نے کہا کہ کئی مواقعوں پر علیم خان کے بزنس اور پی ٹی آئی منشور کے درمیان ٹکراؤ تھا۔

اس سے قبل علیم خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے پوچھتا ہوں جو کرپشن میں نے 6 ماہ کی تھی وہ قوم کے سامنے لائیں، ثبوت تھے تو 100 دن جیل میں رہا اس کے بعد آج بھی صرف تفتیش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سامنے آ کر بیٹھیں مجھ سے بات کریں، کوئی تبادلہ نہیں ہوتا جب سی ایم آفس میں پیسے نہ دیے جائیں، پنجاب میں ڈی سی لگانے کے لیے 3،3 کروڑ روپے لیے جاتے ہیں، فرح بی بی نے ہر ٹرانسفر، پوسٹنگ میں بہت پیسے لیے، آپ کا میسج میرے فون میں ہے میں نے بزدار کی ایک ایک کرپشن بتائی ہے، بزدار کی ایک ایک کرپشن کو قوم کے سامنے لاؤں گا۔

Comments

- Advertisement -