لاہور: نئی حکومت کے آںے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا اپنی پوزیشن پر قائم رہنا مشکل ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے استعفیٰ دینے کے بجائے فیصلہ نئے وزیراعظم شہباز شریف پر چھوڑ دیا ہے۔
پی سی بی آئین کے مطابق وزیراعظم بورڈ آف گورنرز میں اپنے دو نمائندے نامزد کرتا ہے جو چیئرمین کے عہدے کے لیے انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے نجم سیٹھی اور ذکا اشرف فیورٹ ہیں۔
واضح رہے کہ حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
رمیزراجہ ستمبر2021 سے چیئرمین کےفرائض انجام دےرہے ہیں۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے قومی امکانات ہیں۔