تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بلاول بھٹو کا وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب جانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بطور وزیر خارجہ سعودی عرب جانے کے خواہشمند ہیں وہ کل بطور وزیر خارجہ عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت کی توثیق کردی ہے۔

بلاول بھٹو نے سی ای سی کو نواز شریف سے ملاقات پر بھی اعتماد میں لیا۔

پی پی ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ پہلے حلف اٹھا چکی ہے اور وزارت خارجہ کے قلمدان پر بلاول کی آمادگی کا انتظار تھا۔

ن لیگ کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان قبول کرلیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی اور مل کر چلنے کا اتفاق ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -