ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد مملکت میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
#BREAKING: The #Shawwal crescent has not been sighted in #SaudiArabia on Saturday, meaning that #Ramadan will last 30 days, and #Eid Al-Fitr will fall on Monday, May 2, Local media report pic.twitter.com/4dCe4fpQDn
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) April 30, 2022
سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاندکھلی آنکھ یادوربین سےدیکھنے کی کوشش کی جائے۔
سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں۔
متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یو اے ای میں بھی عید الفطر بروز پیر 2 مئی کو ہوگی۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔
#UAE announces #EidAlFitr, first day of #Shawwal
Monday May 2 will be the first day of Eid Al Fitr, says the UAE Moon Sighting Committeehttps://t.co/IWfPbuVINM pic.twitter.com/RAgN1V9jCN— Gulf News (@gulf_news) April 30, 2022
متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر آج چاند دیکھنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اتوار 29 رمضان المبارک کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔