تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’اداروں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے اگر ہوئی تو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا‘

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اداروں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے اگر کوئی تو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے امریکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کے لیے عمران خان حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، لوگ اسلام آباد آئے تو الیکشن کی تاریخ لیے بغیر نہیں جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہماری سیاست چھا جائے گی یا غرق ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس دن ایم کیو ایم گئی ہم سمجھ گئے تھے کہ ہار گئے ہیں، ایم کیو ایم والے ایک بار پھر غلطی کرگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اگرہم نہیں رہے تویہ بھی نہیں رہیں گے، شیخ رشید

مسجد نبوی ﷺ واقعے پر شیخ رشید نے کہا کہ عاشق رسول ہوں مسجد نبوی ﷺ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں حکومتی ارکان کو بکتر بند گاڑی میں جانا پڑے گا ان کے خلاف ایک لاکھ سے زیادہ لوگ مظاہرہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -