تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’مہنگائی آپے سے باہر، ایک وزیر خزانہ یہاں ایک لندن میں بیٹھا ہے‘

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہمیں مہنگائی کا طعنہ دیتے تھے اور آج پیاز کی قیمت کنٹرول نہیں کرسکے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم نے مقامی پیداوار کی تمام چیزوں کی قیمتیں کنٹرول میں رکھیں ان سے وہ بھی نہیں ہوپارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں یہ حکومت طے نہیں کرپارہی پیٹرولیم مصنوعات بڑھانی ہیں یا نہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی ایک وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل یہاں اور ایک اسحاق ڈار لندن میں بیٹھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 جماعتیں اتحاد معیشت پر حتمی فیصلے نہیں کرسکتا مسائل کا واحد حل مضبوط عبوری حکومت اور الیکشن ہے۔

واضح رہے کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ، گھی ، تیل آٹا سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔

گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ملک میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -