تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جھڑپ ہوئی تھی شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد فرید احمد مارا گیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقامی افراد کی طرف دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کی گئی، مقامی افراد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -