تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

’اگست 2023 سے پہلے نگراں حکومت نہیں آئے گی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت اگست 2023 سے پہلے نہیں آئے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے خبر دے رہا ہوں کہ نگراں حکومت اگست 2023 سے پہلے نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے کا درست فیصلہ کیا ہے دعا کریں کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے گزشتہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا اب ہمارے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 30 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف سے قرض نہیں مل سکتا۔

Comments