تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اسپتال میں خاتون کی موت؛ وزیر صحت نے تحقیقات سے قبل انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

پمز اسپتال زچہ بچہ سینٹر میں خاتون کی موت پر وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کی پھرتیاں، انکوائری مکمل ہونے سے قبل ہی اسپتال انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

وزارت قومی صحت نے پمز اسپتال انتظامیہ کے نام مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر صحت نے پمز میں مریضہ کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیا ہے اور مریضہ کی موت مبینہ طور پر آلودہ سرنج اور دوا کے ری ایکشن سے ہوئی۔

وزارت صحت کے مطابق آلودہ سرنج اور دوا کے ری ایکشن سے 2 خواتین کی حالت تشویش ناک ہے، خواتین کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ پمز اسپتال کی نا اہلی ہے، انتظامیہ 24 گھنٹے میں واقعے متعلق رپورٹ تیار کر کے جمع کرائے۔

دوسری جانب پمز اسپتال کی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی واقعے کی انکوائری کر رہی ہے، انکوائری کمیٹی نے واقعے سے متعلق رپورٹ تاحال جمع نہیں کرائی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، مریضہ کو زچہ بچہ سینٹر میں بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -