تازہ ترین

صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور شہدا کیلیے ایوارڈز کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور شہدا کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسلح افواج کے 2 افسران کے لیے ستارہ، 68 افسران، جوانوں اور شہدا کے لیے تمغہ بسالت، 33 افسران، جوانوں اور شہدا کے لیے امتیازی سند جبکہ 68 افسران اور جوانوں کے لیے آرمی چیف کے تعریفی کارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

22 افسران اور جوانوں کے لیے آرمی چیف کے ہلال امتیاز ملٹری، 102 افسران اور جوانوں کے لیے آرمی چیف کے ستارہ امتیاز ملٹری، 130 افسران اور جوانوں کے لیے آرمی چیف کے تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا۔

ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں میجر شجاعت حسین شہید اور کپٹن محمد بلال خلیل شہید، تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں بریگیڈیئر عامر نوید اور کیپٹن سعید حیدر عباس شہید شامل جبکہ کیپٹن محمد سعاد بن عامر شہید، شیر محمد شہید اور محمد اسلم شہید تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں حوالدار سہیل اقبال شہید اور حوالدار عبدالحنان شہید شامل جبکہ نائیک زین العابدین شہید اور سپاہی سیف اللہ شہید تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں سپاہی الیاس خان شہید اور سپاہی رمضان خان شہید شامل جبکہ تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں سپاہی شبیر علی شہید اور سپاہی ناصر احمد شہید بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -