اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

”الیکشن کروا کر معیشت کو استحکام نہ دیا تو بہت دیر ہو جائے گی“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کروا کر معیشت کو استحکام نہ دیا تو بہت دیر ہو جائے گی، فوری طور پر انتخابات کی طرف جائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ یہ لوگ انتخابات سے فرار کیوں ہو رہے ہیں؟ سروے آیا ہے کہ دوتہائی اکثریت نے کہا کہ فوری الیکشن کی ضرورت ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، ہم عوام کے پاس اب بھی جانے کے لیے تیار ہیں۔

معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ان جماعتوں کا سب کچھ باہر ہے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، روزانہ معیشت کے حوالے سے کوئی نا کوئی بری خبر ملتی ہے، معیشت جس طرف چلی گئی ہے یہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے، ہماری معیشت یہ بحران برداشت نہیں کرسکتی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تین روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 6 روپے اضافہ ہوگیا، ہر چیز کا علاج ان کے پاس قیمتیں بڑھانا ہے، آج تاجر برادری اور منڈیوں کو حکومت پر اعتبار نہیں۔

لوڈشیڈنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 پاور پلانٹ تو پاکستان کی ملکیت میں ہی نہیں ، جب یہ آئے تو کہا کہ 27 پاور پلانٹ خراب تھے ہم نے صحیح کر دیے، فقدان ہوتا ہے تو ہمارے دور کے ساڑھے 3 سال میں لوڈشیڈنگ ہوتی، کسان کے پاس ٹیوب ویل چلانے کے یے بجلی میسر نہیں ہے، مسئلہ ترسیل کا نہیں امپورٹڈ پلانٹ اور ایندھن کا ہے جو بجلی مہنگی بناتا ہے، یہ دعا کر رہے ہیں کہ بارش ہو جائے تاکہ لوڈشیڈنگ قدرتی طور پر کم ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں