تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’حکومت جانے کے بعد عمران خان نے رابطہ ختم کردیا‘

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ حکومت جانے کے بعد عمران خان نے رابطہ ختم کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت جانے کے بعد رابطہ ختم کردیا تھا شہباز شریف کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف ہیں تبدیلی کرنے ہے یا نہیں آخری فیصلہ ان کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو لوگوں کی پسند نہ پسند پر بورڈ میں تبدیلیاں کرنا درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی چیز تو ضرور کرنا چاہیے لیکن کسی کی پسند نہ پسند پر بورڈ میں تبدیلیاں کرنا درست نہیں ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کارکردگی کے لیے وقت دینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹرز کے لئے خوشخبری، چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

دوسری جانب پی سی بی کی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مختص بجٹ کا 78 فیصد کرکٹ سے متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا جبکہ ایشیا کپ 2023 اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں انفرا اسٹرکچر اور اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر بھی بات کی گئی جو زیر التوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -